ماسکو،27دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)روسی حکام کے مطابق اتوار کے روز سمندر میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے کے ملبے سے بلیک باکس نکال لیا گیا ہے۔روس کی سرکاری نیوز ایجنسی TASSکے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلیک باکس کو جائزے کے لئے ماسکو بھجوایا جائے گا۔ طیارے کے بلیک باکس میں موجود معلومات کی مدد سے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے گا۔روسی امدادی ٹیمیں حادثے کے بعد طیارے کی تلاش سے واپس آرہی ہیں۔تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ حادثہ پائلٹ کی غلطی یا تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ روسی فوج کے اس TU-154جہاز میں فوجی عہدیداروں سمیت فنکاروں کا ایک گروپ شام جا رہا تھا تاکہ وہاں پر تعینات فوجیوں کے ہمراہ نئے سال کی تقریبات منا سکیں۔